کراچی ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں بغیر پاس کے گاڑیوں کا داخلہ بند

565
Entry of vehicles

کراچی: ناردرن بائی پاس مویشی منڈی 2024 میں بغیر پاس کے گاڑیوں کا منڈی میں داخلہ بند کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی میں15مئی 2024بروز بدھ کی شب سے بغیر پاس کے کسی بھی گاڑی کا منڈی میں داخلہ بند کردیا ہے ۔

مویشی منڈی میں داخلے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کار اور موٹر سائیکل کے لیے پاس بنانے کا آغاز کردیا گیاہے۔ جس کے پاس کار اور موٹر سائیکل کے پاس ہو ں گے انہی گاڑیوں کومنڈی میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق موٹر سائیکل کے لیے پاس بنوانے کی فیس3ہزار5سو روپے جبکہ کار کے پاس بنانے کی فیس6ہزار5سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

مویشی منڈی میں داخلے کے لیے گاڑیاں کے پاس بنانے کے لیے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، کاغذات کے پیج کی کاپی اور جس کے نام پاس بنے گا اس کا مکمل نام مویشی منڈی کی انتظامیہ کو جمع کرانا ہوگا اس کے بعد ہی موٹر سائیکل اور کار کے پاس جاری کیے جا سکے گے۔

واضح رہے کہ پارکنگ کے ٹھیکداروں کی آمدن کا ایک بڑا حصہ شہر سے مویشی میلہ گھومنے والے شوقین افراد ہیں جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کار میں بیٹھ کر منڈی گھومتے ہیں ایسے شوقین افراد کے لیے خصوصی پارکنگ پاس جاری کیے جاتے ہیں اور ان پاسیز کے ذریعے گاڑیوں کو منڈی میں داخلے کی اجازت ہوتی ہے۔