پاکستان کی جانب سے غزہ کیلیے مزید 350 ٹن امداد  مصر پہنچ گئی۔

335

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے  اہل غزہ کے لیے 350 ٹن امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی امدادی کھیپ مصر کے پورٹ سعید پر پہنچ گئی ہے، جسے وہاں مصری ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ اہل پاکستان کی جانب سے 350 ٹن امداد میں انتہائی ضروری خوراک، ادویہ، حفظان صحت کی کٹس، کمبل، خیمے اور دیگر ضروری اشیا  اور سامان شامل ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے مزید امدادی سامان بھی جلد ہی پہنچا دیا جائے گا۔پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے لیے ہمیشہ کھڑا رہے گا اور آئندہ بھی انسانی امداد فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔