پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی مودی سازشوں کو ناکام بنائیں گے: وزیراعظم آزاد کشمیر

983
darkness will be foiled

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ روشن پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی مودی کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوارالحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب روپے کا تاریخی پیکیج دیا، کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیریوں کا پاکستان سے مضبوط اور لازوال رشتہ ہے جو ہماری آنے والی نسلوں تک رہے گا۔

چودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ الحاق پاکستان ہماری منزل ہے، آزاد کشمیر پرامن خطہ ہے اور اس کی فضا کو خراب نہیں ہونے دیں گے، احتجاجی تحریک میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے، ہم نے ملکر ریاست کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ شرپسند قوتوں کو روکنا ہے، انارکی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا، جب تک ہوں اپنے اسلاف کے نظریئے پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دوں گا۔