عدلیہ میں مداخلت کا نیا انکشاف: جسٹس بابر ستار کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

257

اسلام آباد: عدلیہ میں مداخلت کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آگیا، جس کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو اس حوالے سے ایک خط ارسال کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کی جانب سے عدلیہ میں مبینہ طور پر مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھے گئے خط میں جسٹس بابر ستار نے انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کے حوالے سے جاری کیس میں سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی جانب سے مجھے پیغام دیا گیا کہ سرویلینس کے طریقہ کار کی اسکروٹنی سے پیچھے ہٹ جاؤ۔

خط میں جسٹس بابر ستار کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ میں نے عدلیہ میں مداخلت کے اس دھمکی آمیز پیغام پر  توجہ نہیں دی۔ میں سمجھتا کوں کہ ایسے پیغامات سے انصاف کا عمل متاثر ہو سکتا ہے اور اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔