بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کوالیفائی کر جائیں گے: برائن لارا

352
qualify for semi-finals

جمیکا :  ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی پیشگوئی کر دی۔

سابق مایہ ناز بیٹر کے مطابق بھارت، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور افغانستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی۔

برائن لارا کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کو اچھا پرفارم کرنا چاہیے، ان کے پاس بہت سے ستارے ہیں اور جب وہ ایک ٹیم کے طور پر اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت، انگلینڈ اور افغانستان میں وہ صلاحیتیں ہیں جس سے وہ ٹاپ فور میں باآسانی جگہ بناسکتی ہیں۔برائن لارا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کو دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا کے 9 مختلف مقامات پر 55 میچ کھیلے جائیں گے۔