بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: بد انتظامی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

466
involved in mismanagement

اسلام آباد: چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بدانتظامی کی کسی بھی صورت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

روبینہ خالد نے پروگرام کی مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ مستحقین کو ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے غیر متزلزل عزم کی ضرورت ہے۔

بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ایک تعارفی میٹنگ کے دوران سینئر انتظامیہ اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے روبینہ خالد نے واضح کیا کہ ان کی قیادت میں بدانتظامی کی کسی بھی صورت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔