مریم نواز کو فالو کرتے ہوئے کے پی کے اور سندھ میں بھی روٹی سستی ہوئی، صوبائی وزیر اطلاعات

319
not poisoned

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہےکہ مریم نواز پنجاب میں جو بھی پروجیکٹ لانچ کرتی ہیں تو باقی صوبے بھی ان کو فالو کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی روٹی سستی ہوئی  ہے۔

خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےصوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جس صوبے کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہوتے وہ اب ہمیں مشورے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کا صحت کارڈ  فراڈ کارڈ تھا اور اس فراڈ کارڈ میں کرپشن کی عجیب و غریب کہانیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کارڈ کو مزید بہتر کر کے نئے سرے سے شروع کرنے جا رہی ہے، بیرسٹر سیف اپنی قابلیت اور مہارت کے گر پنجاب میں دکھانے کی بجائے خیبرپختونخواہ میں دکھائیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ کے پی کے  اپنے وزیراعلی کو عقل اور شعور بھی دیں، اگر عقل یا شعور دکان سے ملتے تو آپ کے وزیراعلی کو خرید کر بطور تحفہ لازمی تحفہ ارسال کر دیتے۔