لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر اینٹی ٹیٹنس انجیکشن نایاب ہوگئے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
میڈیکل اسٹورز مالکان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے انجیکشن کی سپلائی نہیں آرہی، دوائی کی قیمت بڑھانی ہو تو مصنوعی قلت پیدا کردی جاتی ہے۔
میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ نجی کلینک اور اسپتالوں میں بھی اینٹی ٹیٹنس انجیکشن نہیں ہے۔
فارمامینوفیکچرز کے ذرائع کا بتانا ہے کہ بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کی اینٹی ٹیٹنس انجیکشن سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہیں، سرکاری اسپتالوں میں حادثات کے شکار افراد کو اینٹی ٹیٹنس انجیکشن دیا جارہا ہے۔