بیو پاری حضرات کیلیے: ایشاءکی سب سے بڑی مویشی منڈی کی ریٹ لسٹ جاری

876

کراچی:ناردن بائی پاس پر ایشاءکی سب سے بڑی مویشی منڈی 2024 میں بیو پاری حضرات کے لیے ریٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی میں فی جانور کی فیس اور پلاٹوں کے حصول کے لیے ریٹ لسٹ جاری کردی گئی ہے، مویشی منڈی کے پلاٹس کو تین کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے پہلی کیٹگری وی وی آئی پی، دوسری کیٹیگری وی آئی پی اور تیسری کیٹگری جنرل بلاکس کی ہے ۔

ناردن بائی پاس سے مویشی منڈی میں داخل ہونے کے ساتھ سیدھے ہاتھ پر وی وی آئی پی بلاک بنایا گیا ہے،اس بلاک کا نام رحیم یار خان بلاک رکھا گیا ہے،وی وی آئی پی بلاک میں ایک پلاٹ کی قیمت 2لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور اس بلاکس میں تمام کیٹل فارمرز کے بڑے جانوروں کے اسٹال موجود ہوں گے۔

 مویشی منڈی میں دوسرا بلاک وی آئی پی بلاک ہوگا، اس میں دو کیٹگری ہوگی پہلی گولڈن کے نام سے اور دوسری سفائر کے نام سے ہوگی، جس میں ایک پلاٹ کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور اسی طرح تیسری کیٹگری جس کا نام جنرل بلاک ہوگا، اس میں مزید آٹھ بلاکس مختلف ناموں سے ہوں گے پہلے بلاک کا نام خیبر پختون خواہ دوسرے کاسندھ تیسرے کراچی چوتھے کاپنجاب پانچواں کا سبی چھٹے کا گڈاپ ساتویں کا گلگت بلتستان اور آٹھویں بلاک کا نام بلوچستان بلاک رکھا گیا ہے۔

اس جنرل بلاکس میں پلاٹ کی کوئی فیس نہیں ہوگی لیکن جانوروں کی فیس وصول کی جائے گی جس میں ایک گائے،بیل یا اونٹ فی جانور کی فیس4250 روپے ہوگی جبکہ بکرے کی فیس 2ہزار روپے فی بکرا ہوگی۔

 مویشی منڈی میں فی جانور کو 30 لیٹر پانی فراہم کیا جائے گا، مویشی منڈی میں بکرا منڈی کے لیے دو کیٹگری بنائی گئی ہیں پہلی کیٹگری وی وی آئی پی، دوسری کیٹگری وی آئی پی پہلی کیٹگری وی وی آئی پی بلاکس میں جو بکرے کے لیے بنائی جائے گی وہاں پر ایک پلاٹ کی قیمت 75 ہزار روپے ہوگی جبکہ وی آئی پی بلاک میں ایک پلاٹ کی قیمت 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے 12 مئی بروز اتوار کی صبح نو بجے سے پلاٹوں کی بکنگ اور جانوروں کی انٹری کے حوالے سے بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے مویشی منڈی میں بکنگ کے لیے آنے والے بیو پا ریوں کے لیے مارشلنگ ایریا میں بکنگ کا کام شروع ہو گیا ہے۔

 مویشی منڈی میں تین کٹیگری بنائی گئی ہیں وی وی آئی پی پہلا وی وی آئی پی دوسرا وی آئی پی جس میں دو بلاکس بنائے گئے ہیں جبکہ تیسرا جنرل بلاکس جو آٹھ بلاکس پر مشتمل ہوں گے مجموعی طور پر مویشی منڈی 2024 میں 11 بلاکس بنائے گئے ہیں۔