سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ کا پاکستان میں 300 ارب سرمایہ کاری کا فیصلہ

464

لاہور: سروس لانگ مارچ ٹائرز گروپ نے پاکستان میں 300 ارب روپے کی اضافی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور اس کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو سروس لانگ مارچ ٹائرز کے چیئرمین جن یونگ شینگ نے ملاقات کے دوران اس حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کمپنی کے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کی کاروبار اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کے اب مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔