کراچی: کمشنر کراچی کے احکامات کے باوجود شہر میں روٹی سستی نہ ہوسکی، تندور مالکان نے کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق روٹیاں فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے حکم نامے کو مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تندور مالکان نے کہا کہ کمشنر کراچی روٹی سستی فروخت کرنے کے احکامات بغیر مشاورت کے جاری کیے ہیں، ہمیں ابھی تک مارکیٹ میں آٹا سستا نہیں مل رہا ہے جبکہ گیس کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ کمشنر کراچی نے گندم سستا ہونے کے بعد فی روٹی کی قیمت 12 روپے اور نان 17روپے مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، نان بائیوں نے کمشنر کراچی کےاحکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے حکومت سے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔