اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم اور مسلم لیگ ن دوست رہنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں ہم اُن سے جاکر ملیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہم سے آکر ملیں، ہم نے حکومت بنانے سے پہلے مسلم لیگ ن کی قیادت سے کہاکہ حکومت تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو دو اور اپوزیشن میں آکر ساتھ بیٹھو،نواز شریف کو میری تجویز پر غور کرنا چاہیے، وہ مجھ سے زیادہ پریشان ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان بڑے فاصلے تھے، دیوارنہیں پہاڑ بیچ میں کھڑا تھا، اب تک نہ پی ٹی آئی نے پوزیشن تبدیل کی نہ ہم نے،پی ٹی آئی کے لوگ آئے تھے ہم نے روایت کے مطابق استقبال کیا، ہمارے لیے پی ٹی آئی کا وہ وفد ذمہ دار تھا کہ عمران خان کے کہنے پر آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک وہاں سے کوئی مخالفت نہیں ہوتی ہم اپنی بات پر قائم رہیں گے اور الیکشن کے نتائج کے خلاف مل کر احتجاج کریں گے۔