اسلام آباد: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات میں ان سے کابینہ میں شمولیت کی پھر سے درخواست کی ہے جس پر بلاول نے جواب دیا کہ وہ پارٹی میں اس معاملے پر بات کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تو انتخابات میں تھی ہی نہیں، ووٹ آزاد امیدواروں کو ملے، آزاد امیدوار ایسی جماعت میں شامل ہوگئے جس نے کوئی سیٹ ہی نہیں جیتی، مخصوص نشستیں ہر پارٹی کو اس کے پارلیمانی حصہ کے مطابق پہلے ہی مختص کی گئی تھیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیا، اس پر ڈبیٹ جاری ہے،کچھ لوگ گورنر پنجاب کی دوڑ سے اس لیے باہر ہو گئے کہ شاید انہیں کابینہ میں حصہ دیا جائے۔