سکھر: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گندم اسکینڈل سے کسان کا بہت بڑا نقصان ہوا، میری حکومت سندھ اور حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے گندم کے مسائل کو حل کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنمانے کہا کہ کسانوں سے گندم خریدی جائے اور ان کو اچھا خاصا منافع دیا جائے، کسان پورے سال محنت کرنے کے بعد اپنی اجرت وصول کرتا ہے، اسی لیے کسانوں کے معاملات کو حل کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ فیض آباد دھرنا کمیشن میں اگر سپریم کورٹ کسی فریق کو کلین چٹ دیتی ہے تو میں اس پر بات نہیں کر سکتا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میں کل اسلام آباد سے آیا ہوں اس حوالے سے مجھے کچھ معلوم نہیں کہ حکومت میں شامل ہونا ہے یا نہیں، وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی کہ وہ شامل ہوگی کہ نہیں۔