کراچی: عدالت نے کراچی میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ گداگروں اور انکےسہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن کورٹ غربی میں خاتون کی شکایت پر مختلف شاہراؤں اور ٹریفک سگنلز پر موجود گداگروں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل سیشن جج غربی نے سنگنلز پر موجود بھیک مانگنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے گداگروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ذمہ داری کراچی پولیس چیف سمیت، ڈی آئی جی شرقی اور غربی زون کی ہے، شہر بھر میں گداگری کے خلاف کاروائی کرکے تفیصلی رپورٹ پیش کی جائے۔