لاہور: پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کیلیے نئی ونڈو کی تاریخ سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آئندہ (دسویں ایڈیشن) کے لیے اپریل اور مئی 2025ء میں ونڈو کی تلاش شروع کردی گئی۔
آئندہ برس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی وجہ سے پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں سیزن کے لیے 8 اپریل تا 20 مئی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور شروع کردیا گیا ہے، اس حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی ونڈو کے لیے پی ایس ایل فرنچائزز مالکان کو تجویز دی ہے جب کہ شیڈول کو فائنل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی دستیابی اور ورک لوڈ پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی تمام فرنچائز کو ایونٹ کے آئندہ سیزن کے لیے کھلاڑیوں کو سائن کرنے کا اختیار بھی دے گا، اس سلسلے میں آئندہ مہینوں کے دوران ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کرلیا جائے گا۔