لاہور: وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان کے پاس تانبے کے ذخائر موجود ہیں اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرپیٹرولیم کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں اضافے اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دینے سے متعلق حکومتی کوششوں کو اجاگر کیا۔سعودی عرب کی طرف سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کرنے کو سراہا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی اور سعودی تاجروں کے درمیان باہمی تعاون کی راہیں تلاش کرنے کیلئے ہونیوالی ملاقاتوں کے مثبت نتائج برآمد ہونگے جن میں تجارتی سہولتوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔؎
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پاس تانبے کے ذخائر موجود ہیں اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔مصدق ملک نے کہا حکومت تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے درآمداد اور برآمدات میں فرق کو کم سے کم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آپ نے دیکھا کہ پہلے ان کے (سعودی عرب) وزرا یہاں آئے، دو دن تک ہماری گفتگو چلتی رہی، اس کے چند دن بعد ہمارا وفد وہاں چلا گیا اور تقریبا ان کی پوری کابینہ سے بات ہوئی۔ ایک مرتبہ نہیں دن میں دو دو مرتبہ بھی ہوئی۔ابھی ہم آئے ہیں اور پسینہ بھی نہیں پونچھا تو ان کا وفد کل تشریف لا رہا ہے۔