مولانا فضل الرحمن  کی کسی کے ساتھ دوستی  مستقل ہے نہ ناراضگی، مرتضیٰ سولنگی

278

اسلام آباد:سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے  کہ مولانا فضل الرحمن  کی  کسی کے ساتھ مستقل دوستی نہ ناراضگی ہے، مولانا صاحب کو سیاسی میلے میں اکثر دلہا نہیں تو کم از کم بارات میں اہم جگہ ملتی تھی وہ بھی ان سے چھن گئی   تو تکلیف ہو ان کو ہو گی۔

سابق نگراں وزیر اطلاعات نے کہاکہ   مولانا کی عبرت ناک شکست ان کے اپنے صوبے میں ہوئی ہے اور جیتنے والی جماعت پی ٹی آئی ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے  کہ مولانا کا غصہ کس کے خلاف ہے، بانی پی ٹی آئی  نے اپنی حکومت میں ختم ہونے سے پہلے سینہ ٹھوک کر ٹی وی پر کہا کہ ہم ان دہشتگردوں کو واپس لے آئے ہیں اور ان کو معافی دیتے ہیں، اب یہ کہنا  کہ دہشتگردی کیوں بڑھ رہی ہے   ۔

انہوں نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی  اور مولانا نے اپنی ناراضگی ظاہر کر دی ہے کہ وہ صدارتی امیدوار تھے اور انکی جگہ ایک بار پھر زرداری صاحب کو صدر بنایا گیا ہے لیکن  دونوں جماعتیں ملکر مولانا فضل الرحمن کو منا لیں گی اور جو اصول ان کو چاہئے  وہ ان کو موصول ہو جائیں گے اور ان کی ناراضگی دور ہو جائے گی۔