اسلام آباد: پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ٹائم میگزین نے شعبہ صحت میں ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
معروف امریکی جریدے ٹایم میگزین کی 2024 کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام شائع کیا گیا ہے، ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت میں حکومت نے صرف ایک سال میں 9 کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے 4 لاکھ ویکسی نیٹرز اور 80 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔
عالمی سطح پر یہ نامزدگی ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔ ڈاکٹر شہزاد بیگکی کوششوں کی وجہ سے نائجیریا کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرت میں شامل کیا گیا گیا ہے۔