کراچی: سپریم کورٹ نے ملک بھر میں تمام تجاوزات اور فٹ پاتھ کلئیر کرنے کے لیے 3 دن کا وقت دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کراچی میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد تحریری فیصلے میں حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام تجاوزات اور فٹ پاتھ کلئیر کرنے کا حکم پورے پاکستان میں ہرشہر میں نافذ العمل ہوگا، فیصلے کی کاپیاں ملک بھرکے انسداد تجاوزات سے متعلقہ محکموں کو بھیجی جائیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل اٹارنی جنرل فیصلے کی کاپیاں متعلقہ محکموں کو بھجوانے کو یقینی بنائیں، تجاوزات ختم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے اس حکم کی پیمرا، اخبارات اور دیگرذرائع سے تشہیر بھی کی جائے۔
خیال رہے کہ کراچی یونیورسٹی روڈ پر ٹھیلا والوں سے 100، 100روپے کا جرمانہ کرکے ٹھیلا لگانے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے خلاف جماعت اسلامی کے پبلک ایڈ کمیٹی نے یہ دھندہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔