شہباز شریف، بلاول بھٹو ملاقات، گورنرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

188

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں گورنرز کو تبدیل کرنے پر بات چیت کی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے کے پی کے میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندوخیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں رہنماؤں کے مابین تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ، شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جب کہ گورنرز کی تقرری پر بھی مشاورت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز تعینات کرے کے لیے مختلف نام تجویز کیے گئے، جس کے بعد فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا، جعفر مندو خیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سندھ کی گورنری کا عہدہ ایم کیو ایم کے پاس رہے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامز د کیا، جو پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہیں اور ان کا تعلق اٹک سے ہے۔