پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف اہلیہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

225
it seems like the country is in a state of war

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پرویز الہٰی کو صحت خرابی کے باعث گھر میں ہاوس اریسٹ کرنے کی استدعا پر بھی فیصلہ محفوظ  کر لیا ۔

درخواست گزار وکیل اور پمز اسپتال کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے ۔

وکیل نے کہا کہ وزارت داخلہ اور پنجاب ہوم منسٹری کو پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دے کر وہاں منتقل کرنے کی درخواستیں دی ہیں ۔

عدالت نےاستفسار کیا کہ سب جیل پورے گھر کو قرار دیا جائے گا اور پرویز الٰہی کو صرف ایک کمرے تک محدود رکھا جائے گا، کیا آپ اس کیلئے تیار ہیں؟  وکیل نے جواب دیا جی بالکل ہم اس کیلئے تیار ہیں ۔

جبکہ نمائندہ پمز اسپتال کا کہنا تھا کہ  پرویز الٰہی کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وہ اپنے گھر سے زیادہ اڈیالہ جیل میں محفوظ ہیں ۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا