اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی سمٹ میں شرکت کیلیے گمبیا میں ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاکستان او آئی سی اجلاس میں غزہ میں جاری حالات کو اجاگر کرے گا ، امت مسلم کو درپیش مسائل کے مشترکہ حل پر بھی بات ہوگی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، امریکی وفد کی وزارت خارجہ میں قائم مقام سیکرٹری سے ملاقات ہوئی، وفد کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔