ٹی 20 سیریز: ویسٹ انڈیز ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

380

ویسٹ انڈیز ویمنز نے ٹی 20 سیریز  میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو تیسرے  ٹی 20 میچ میں 2 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمنز ٹیم پر 3-0 سے برتری حاصل کی ہے۔

پاکستان کی ٹیم 133 رنز کے تعاقب میں 130 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی ۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز 68 رنز بنا کر نمایاں رہیں جب کہ ندا ڈار نے 17 اور عالیہ ریاض نے صرف ایک رن بنایا ۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 63 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلا سکیں ۔