مریم نواز نے مزدوروں کے لیے بڑا اعلان کردیا

345

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کردیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کچی آبادیوں کے مکینوں کی سنی گئی، ایل ڈی اے کے زیر انتظام 200سے زائد کچی آبادیوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایل ڈی اے نے 200کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لیے کام شروع کردیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز کو ذمہ داری تفویض کر دی، ایل ڈی اے کے زیر انتظام کچی آبادیوں کو 10سال بعد اپ گریڈ کیا جائے گا۔

خان کالونی نزد ماڈل ٹائون کچہری اور نواز شریف کچی آبادی فیروز پور روڈ کو ماڈل کچی آبادیاں بنایا جائے گا، 5لاکھ رہائشیوں کو بنیادی اور تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کچی آبادیوں کی اپ گریڈیشن کیلئے فزیبلٹی رپورٹ 7روز میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔