رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر زرداری نے منظوری دیدی

1338
results are very sad

اسلام آباد:لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو وزیراعظم کا مشیر تعینات کردیا گیا ہے، جس کی منظور صدر آصف زرداری نے دیدی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی وزیراعظم کا مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعینات کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثنا اللہ کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 کی شق ایک کے تحت دی۔