ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کئے گئے ہیں، رانا مشہود احمد

386
betterment of hockey

اسلام آباد: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ہاکی کی بہتری کے لئے میرٹ پر فیصلے کئے گئے ہیں.

رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ،ہاکی فیڈریشن کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے۔

قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اذلان کپ کے لئے جو دو کیمپ الگ الگ لگائے گئے اس پر وزیراعظم شہباز شریف کو کافی تجسس تھا، اس معاملے کے لئے ایک کمیٹی بنائی ہے تاکہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے ، کھلاڑیوں کے پاس دن کم تھے لیکن امید ہے یہ اچھا کھیلیں گے، ان کھلاڑیوں کا نیشنل کیمپ کے تحت ہو جانا اچھا اور اہمیت کا حامل ہے ،ہماری حکومت نے ہمیشہ کھیلوں کو سپورٹ کیا۔

رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ ہاکی کی بہتری کے لئے میرٹ پر فیصلے کئے گئے ہیں ،ہاکی فیڈریشن کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے ، عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اسے مسائل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔