پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی

230

لاہور: سیشن کورٹ نے پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ درخواست پرا یڈیشنل سیشن جج کے تبادلے کے باعث کارروائی نہ ہوسکی ، عدالت نے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔

عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

 مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی جبکہ کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔