گندم درآمد کرنے کے فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

162
In the journey of change

اسلام آباد: وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط فیصلے سے آج کسان پریشان ہیں، جس افلاطون نے یہ فیصلے کیے اسے سزا ملنی چاہیے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نگراں حکومت گندم کی درآمد کے غلط فیصلے کر گئی۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر کی گندم منگوا لی گئی، ملک میں وافر گندم موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ تھا اس سال گندم وافر ہو گی، اداروں کے پاس اعداد و شمار تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاسکو کا خریداری کا ہدف بڑھا دیا ہے، صوبوں کو بھی کسانوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔