لاہور:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بعد ملکی معیشت کی گروتھ رک گئی ہے، مہنگائی میں مزید اضافہ ہورہاہے،آئی ایم ایف سے ڈیل کرنا ہی حکومت کی ناکامی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی معاملات درست کیے بنامعیشت بہتر نہیں ہوسکتی، جب تک نظام عدل بہتر نہیں ہوگا، سرمایہ کاری نہیں ہوگی، اس وقت حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی، حکومت صرف عوام پر مزید بوجھ ڈال سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں حکومت کرنے والے بتائیں کہ آج تک ایک ڈالر کی امداد سے پاکستان میں کوئی چیز بنی ہو، آئی ایم ایف ہمارے لیے وینٹی لیٹر ہے ، جہاں مریض کا خاتمہ ہی ہوتا ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بعد ملکی معیشت کا مرض مزید بڑھے گا، ٹھیک نہیں ہوگا۔