اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شوگر ملز مالکان چینی برآمد کی صورت میں قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہیں کرا سکے، حکومت نے چینی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان برآمد کے بعد قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ کرا سکے تاہم حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد سے متعلق سفارش کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے،برآمد کی اجازت سے چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق چینی کے معاملے پر متعلقہ فورمز سے بات چیت اور جائزہ بھی لیا گیا، قیمتوں میں استحکام سے متعلق یقین دہانی کے بغیر اجازت ممکن نہیں۔