وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ

207

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں 28 سے 29 اپریل کو شرکت کریں گے ، وزیر اعظم کو اجلاس میں شرکت کی دعوت سعودی ولی عہد اور سعودی مملکت کے وزیر اعظم محمد بن سلمان اور عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلائوس شویب کی جانب سے دی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوگی جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیراطلاعات عطاتارڑ ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، بھی سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔