چیئرمین پشتونخواملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے سرکاری اراضی قبضہ کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے۔
انویسٹی گیشن افسر نے کہا کہ پشتونخوا میپ کے سربراہ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے وارنٹ گرفتاری معطل کر کے سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ محمود اچکزئی کو گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا جائے۔