کراچی:شہر قائد میں مویشی منڈی تیسر ٹاؤن ناردن بائی پاس پر 10 مئی سے لگے گی،منڈی ایک ہزارایکڑ رقبے پر لگائی جائی گی، جس کی سیکیورٹی کے لیے اس بار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ تربیت یافتہ کتے بھی رکھے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام کی سہولیات کے لیے مویشی منڈی میں بڑے بینک اپنی برانچز قائم کریں گے اور اے ٹی ایم کی مشینیں بھی نصب کی جائیں گی، ہنگامی طبی امداد کی ٹیموں کےساتھ ایمبولینسز بھی 24گھنٹے موجود ہونگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں اس بار 3 من کا جانور 1لاکھ 70 ہزار کے قریب ملنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے عوام کازیادہ تررجحان اپنی قربانی کی جگہ اجتماعی قربانی کی طرف ہوگا۔