میٹرک بورڈ کراچی: امتحانی فارم جمع کروانے کی آخری مہلت

399
Results Announcement

کراچی: میٹرک بورڈ کی جانب سے طلبہ کو امتحانی فارم جمع کروانے کے لیے آخری مہلت دی گئی ہے، جس میں وہ لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارمز جمع کروا سکتے ہیں۔

نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو امتحانی فارم جمع کروانے کا آخری موقع لیٹ فیس کے ساتھ فراہم کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی فارم، انرولمنٹ فارم، رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کروانے کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔

میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں اور طلبہ کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ وہ اپنے امتحانی فارم 3 ہزار 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ29 اور 30 اپریل2024 ء کو لازمی جمع کرادیں، لیٹ فیس بذریعہ پے آرڈر وصول کی جائے گی۔

چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ نے واضح کیا کہ لیٹ فیس میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور دی گئی تاریخ ختم ہونے کے بعد کسی بھی قسم کا امتحانی فارم جمع نہیں کیا جائے گا۔