مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج کا ذہنی توازن بگڑنے لگا، مختلف نفسیاتی امراض کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنے لگی، بھارتی فوج میں خودکشیوں کے بڑھتے رجحان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 مارچ 2024 کو جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی، سینٹرل ریزرو فورس کے اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، 16نومبر کو ضلع ادھم پور میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ کا تعلق 31 راشٹریا رائفل سے تھا، 15 نومبر 2023 کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار لی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی خودکشی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی خودکشی کے کئی واقعات منظر عام پر آ چکے ہیں۔
ضرور پڑھیں: بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا‘ 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 596 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے جموں کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم، نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی فورسز میں ذہنی تناؤ بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا، اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی فورسز کے نصف سے زیادہ اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا میں اظہار تشویش کیا جارہا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ (را) عالمی سطح پر اس وقت سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جب جون 2023ء میں سکھ علٰیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹ کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد سامنے آئے جبکہ بھارت میں ہی ہونے والی سرکاری تفتیش کے مطابق امریکا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھی بھارتی ’’را‘‘ ہی ملوث پائی گئی جس کے ایجنٹوں کی باگ براہ راست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں میں ہے۔ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار ’’گارڈین‘‘ دستاویز و شواہد کی بنیاد پر مرتب کردہ اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف کر چکا ہے کہ 2020ء سے اب تک بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے پاکستان میں 20 افراد کو قتل کرایا ہے۔ اور اب عامر تانبا کے قتل میں بھی بھارت کی اسی ایجنسی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ نریندر مودی کی سرپرستی میں ’’را‘‘ ایک قاتل گروہ بن کر سامنے آئی ہے۔ عالمی سطح پر بھارت اپنی اس ایجنسی کے ذریعے دہشت و وحشت کا بازار گرم کرنے کا آغاز کر چکا ہے جبکہ اندرون بھارت مودی سرکار کی پروردہ آر ایس ایس اور جنونی ہندوئوں نے بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف اودھم مچایا ہوا ہے۔ انہیں تشدد کا نشانہ بنانا، قتل کرنا، ان کی املاک کو نقصان پہنچانا اور عبادت گاہوں کو مسمار کرنا جنونی ہندوئوں نے اپنا مشغلہ بنایا ہوا ہے۔