اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے، وزیراعظم

217
The credit of the lowest rate of inflation

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پونے دو ماہ کی ہماری اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،معاشی ریفارمز کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ،بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، سب کو برا کہنا بھی غلط ہے ،بہت اچھے لوگ بھی ہیں۔

کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ کل سگریٹ سے متعلق ٹریک اینڈ ٹریس کی رپورٹ آئی، 2019 میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا معاہدہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں صرف سگریٹ اور بعد میں کھاد، اس میں پہلے مرحلے میں تمباکو کی ٹریک اینڈ ٹریس کا معاہدہ تھا اور دیگر شعبے بھی بعد میں شامل ہوئے تو یہ ایک مکمل فراڈ تھا، اس میں تمباکو کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں لائی گئی، سیمنٹ فیکٹریوں کو خود ہی ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ سرمایہ پر معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ چند روز قبل پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں معاشی اعشاریے بہتر بتائے گئے، ہماری ایکسپورٹس میں بھی اضافہ ہوا، دو مہینے میں ہم نے مل کے جو اجتماعی کاوشیں کی ہیں تو اس سے الحمد اللہ سورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب ٹھیک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر اربوں کھربوں کماتا ہے لہٰذا یہ پیسے ضرور قومی خزانے میں آئیں گے، یہ پیسے قومی خزانے میں نہ لائے تو ہمیں حکومت کرنے کا حق نہی، ابھی ہمیں اور محنت کی ضرورت ہے، ہمارا اصلاحات اور ری اسٹرکچرنگ کا جو ایجنڈا ہے، ان کے جڑوں میں جو بیماری ہے اس کا خاتمہ اینٹی بایوٹک سے نہیں ہوگا بلکہ سرجیکل آپریشن سے ہوگا۔