وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کیساتھ ہمیشہ سے اچھے تعلقات ہیں، وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں ، میڈیا پر وزیر اعظم شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن سے متعلق جلد فیصلہ ہوگا، نیکٹا کو مکمل طور پر فعال کیا جائے گا۔ کارڈ ہولڈر افغان باشندوں کو 3 ماہ کی ایکسٹینشن دی گئی ہے۔ تین ماہ کے بعد ان کو بھی جانا پڑے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کرپشن ختم کردیں گے مگر اس کو بہتر ضرور کریں گے ،ہمارے لئے اسلام آباد میں کرائم کی شرح کو نیچے لانا سب سے اہم ہے، اسلام آباد پولیس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسلام آباد پولیس میں اگلے 3 ماہ میں بہتری دیکھیں گے۔