اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یو کے پارلیمنٹ مدر آف آل پارلیمنٹ کہلاتی ہے اور اس کی پارلیمانی روایات قابلِ قدر ہیں۔
پولیٹیکل قونصلر برٹش ہائی کمیشن زو ویر سے ملاقات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کے پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ انرجی، سرمایہ کاری، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے سے پاک برطانیہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
پولیٹیکل قونصلر برٹش ہائی کمیشن نے غلام مصطفی شاہ کو بطور ڈپٹی سپیکر کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ تعلیم، توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔