لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خط میں یاسمین راشد نے لکھا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا گیا۔
انہوں نے خط میں کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ عوام 8 فروری کے انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں گھروں سے نکلیں گے، بہت ظلم کے باوجود لوگ باہر نکلے اور پی ٹی آئی کو جتوایا۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فارم 47 لے کر حکومت بنانا تھی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے۔
یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو شرم آنی چاہیے کہ وہ عوام پر کتنا ظلم ڈھائے گی اور الیکشن کمیشن سب سے بڑھ کر غلام بن چکا ہے۔
انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اپنے خط میں اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔