اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے چیف جسٹس (سی جے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر فل کورٹ اجلاس آج طلب کر لیا۔ فل کورٹ میٹنگ 2:30 بجے ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دفتر نے ڈسٹرکٹ اور سیشن کورٹ سمیت تمام ججز سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔
یہ پیشرفت اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے چھ ججوں کی طرف سے ملک کے انٹیلی جنس اپریٹس کی طرف سے عدالتی امور میں مداخلت کے خلاف لگائے گئے الزامات کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔
6 ججوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس رفعت امتیاز شامل ہیں۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط کے جواب میں 27 مارچ کو سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے 6 ججوں کی جانب سے خفیہ ایجنسیوں کی عدالتی معاملات میں مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھے گئے خط کے از خود نوٹس کیس سے خود کو الگ کر لیا ہے۔