سندھ پبلک سروس کمیشن نے کراچی میں لیکچررز کے انٹرویوز منسوخ کردیئے

261

کراچی: سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کراچی کی وجہ سے کراچی میں لیکچررز کے لیے کل ہونے والے انٹرویوز کو منسوخ کر دیا ہے۔

ریاضی اور باٹنی کے مضامین کے لیکچررز کی آسامیوں کے لیے انٹرویو کل کراچی میں ہونے تھے تاہم ایرانی صدر کے دورہ شہر کے باعث انٹرویوز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

SPSC نے کہا کہ منسوخ کیے گئے انٹرویو اب 8 مئی کو کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں ہوں گے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نور خان ایئربیس پہنچنے پر وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس سے قبل اتوار کو کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

کمشنر کراچی کے دفتر سے 23 اپریل (کل) کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ شہر بھر میں تمام سرکاری و نجی دفاتر اور اسکول بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اعلان غیر ملکی معززین کی آمد کے باعث کیا گیا۔