پاکستان نے اسلام آباد کی نئی شاہراہ کا نام بدل کر ایران ایونیو رکھ دیا

228

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی نئی شاہراہ کا نام برادر پڑوسی ملک ایران کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد کے الیونتھ ایونیو کو ایران ایونیو کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے کی سمری سرکولیشن کے ذریعے کیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے الیونتھ ایونیو کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ایرانی صدر اپنی اہلیہ، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے۔

دفتر خارجہ (ایف او) نے کہا کہ رئیسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تو وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ان کا استقبال کیا۔