مالدیپ: عام انتخابات میں بھارت مخالف جماعت بھاری اکثریت سے کامیاب

217

مالی: مالدیپ میں ہونے والے عام انتخابات میں بھارتی مخالف سیاسی جماعت نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر محمد معیزو کی سیاسی جماعت نے عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کی ہے۔ 93 میں سے 65 نشستیں جیتنے والی پیپلز نیشنل کانگریس نے ملک میں بھارت مخالف پالیسی نافذ کررکھی تھی، جس پر مودی سرکار اکثر چراغ پا نظر آتی تھی۔

یہ خبر پڑھیں:مالدیپ  میں 43 بھارتی شہریوں سمیت 186 غیر ملکی ملک بدر

عام انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے 12 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔ خطے کی سیاست پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیپلز نیشنل کانگریس کے عام انتخابات میں زیادہ نشستیں لینے کی بنیادی وجہ بھارت مخالف پالیسی ہے، جس پر عوام کی جانب سے بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مالدیپ کے صدر کا اپنے ملک سے 10 مئی تک بھارتی فوج کو نکل جانے کا حکم

یاد رہے کہ مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے ملک میں رائج ’انڈیا فرسٹ‘ کے اصول پر مبنی خارجہ پالیسی کو غلامانہ سوچ قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھارتی فوجیوں کو بھی ملک چھوڑ کر جانے کے لیے الٹی میٹم دیا تھا۔ دوسری جانب صدر محمد معیزو نے بھارتی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کے ساتھ حکومتی روابط کو فروغ دینے کی پالیسی نافذ کی تھی۔