لاہور: ایرانی صدر کی آمد پر مقامی چھٹی کا اعلان

644

لاہور: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران لاہور آمد کے حوالے سے مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے منظوری کے بعد تعطیل کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی صدر کی آمد کے موقع پر ضلع لاہور میں کل چھٹی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 23 اپریل کو دی گئی تعطیل کا اطلاق صرف ضلع لاہور پر ہوگا۔ اس کے علاوہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے منسلک دیگر محکموں میں چھٹی نہیں ہوگی۔