دھمکی کے خطوط: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

289

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: خط کا معاملہ: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججز سے تجاویز طلب کرلیں

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فل کورٹ اجلاس کل منگل کے روز دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا ہے، جس میں ججز کے نام دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کو دھمکی آمیز خطوط : دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج

قبل ازیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کے دفتر کی جانب سے ججز سے اس سلسلے میں تجاویز بھی طلب کی گئی تھیں۔ اس سے پہلے عدالت عظمیٰ کی جانب سے ہائی کورٹس کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کے معاملے پر تجاویز طلب کی تھیں۔