بھکر: حلقہ پی پی 93 ضمنی انتخابات، مرکزی شاہراہ بند

2168
security

بھکر: حلقہ پی پی 93میں ضمنی الیکشن کے باعث کے پی کے اور پنجاب کو ملانے والی مرکزی شاہراہ داجل چیک پوسٹ کو بند کر دیا گیاہے، سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ سسٹم بھی بند کر دیا گیا ہے، دریائی راستوں وحرکت کو روک دیا گیا ہے، داجل چیک پوسٹ پر  صرف ایمبولینس، سبزی اور ادویات والی گاڑیوں کو اجازت دی جار رہی ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او محمد نوید نے کہا کہ بھکر داجل چیک پوسٹ کو حلقہ پی پی 93 میں ہونے والے الیکشن کی وجہ سے بند کیا، بھکر کے پی کے سے آنے والی گاڑیوں کو پنجاب میں داخلے کی اجازت نہیں، ہمارا مقصد پنجاب میں امن امان کو برقرار رکھنا ہے۔