قومی کرکٹر زمان خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں رونا آرہا تھا کہ پاکستان کو میچ نہیں جتوا سکا۔
فاسٹ بولر زمان خان نے ایک بیان میں کہا کہ ایشیا کپ میں آخری اوور کرنے کو ملا، اُمید تھی کہ پاکستان کو میچ جتوا دوں گا لیکن بیٹر کا ایج لگ گیا۔ میں نے بولنگ میں اپنا نام بنانے کا خواب دیکھا ہے ۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ آخری اوور کرنا مشکل ذمے داری ہوتی ہے، ذہن میں آخری اوور کرتے وقت ایک ہی بات ہوتی ہے کہ ٹیم کو جتوانا ہے، میرا ایکشن مشکل ہے، ملنگا کو دیکھ کر بولنگ کرتا تھا۔ تمام کھلاڑیوں نے مجھے سپورٹ کیا جس سے اعتماد ملا۔