پاکستان کا ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کا اعادہ

225

اسلام آباد: وزیر اعظم  سے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کی ملاقات ،پاکستان  ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے  ہر ممکن کوشش بروئے کار لانے کا اعادہ رکھتا ہے  ۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکی کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور تجارتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ ترک سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے انہیں وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترک سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط برادرانہ رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

ملاقات میں پاکستان میں ترکی کے سفیر مہمت پیکاسی، سی ای او ٹرمینل یاپی سینک کوسکن اور دیگر ترک اور پاکستانی حکام نے شرکت کی۔

وفد نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔