پاکستان کو میزائل پروگرام کیلئے آلات فراہمی کا الزام، امریکا نے چار کمپنیوں پر پابندی لگادی

335

 امریکا نے پاکستان کو آلات فراہم کرنے کے الزام میں چار کمپنیوں پر پابندی عائد کردی، پابندیوں کے بعد ان کمپنیوں کے امریکا میں اثاثے منجمد کردئیے گئے۔

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے سامان فراہم کرنے کے الزام میں امریکا کی جانب سے جن کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں چین کی تین اور بیلاروس کی ایک کمپنی شامل ہے، یہ پابندیاں ایگزیکٹو آرڈر 13382 کے تحت لگائی جا رہی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان متھیو ملر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔ ان کمپنی نے پاکستان کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سمیت بیلسٹک میزائل بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔ پابندی کے تحت ایسے افراد جن لوگوں کے پاس ان کمپنیوں کی ملکیت ہے ان پر بھی امریکہ میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے اور امریکیوں کو ان کے ساتھ کاروبار سے روک دیا گیا ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پابندیوں کا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں ہے بلکہ رویے کی تبدیلی ہے،  پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرنے سے پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری، حصول اور نقل و حمل کی کوششوں میں مدد ملی ہے